ابنا: پولیس کے مطابق دھماکہ مشرقی بائی پاس کے قریب خالی مکان میں ہوا، دھماکے سے خالی مکان کو نقصان پہنچا اور چھ کمروں کی چھتیں منہدم ہوگئیں، دھماکے میں فوری طور پر پولیس نے کسی کے زخمی ہونے کی تصدیق نہیں کی تاہم آزاد ذرائع سے وہاں قریب موجود دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے،تاہم انہیں کسی سرکاری اسپتال نہیں پہنچایاگیا،بعد میں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیاگیا، واقعہ کی تحقیقات شروع کردی،جبکہ مشرقی بائی پاس پر دھماکے کی جگہ کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا جن میں ایک تقریبا سترہ سالہ نوجوان بھی شامل ہے، مشتبہ افراد سے ابتدائی تفتیش جاری ہے،دھماکے میں ایک سائیکل بھی تباہ ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ خیز مواد سائیکل میں ہی نصب کیاگیا تھا، قائم مقام ڈائریکٹر سول ڈیفنس محبوب شاہوانی کے مطابق مکان میں پھٹنے والا 20کلو سے زیادہ دھماکہ خیز مواد تھا، جبکہ وہاں سے دھماکہ خیز مواد کی تیاری میں استعمال ہونیوالے تین تھیلے مشتبہ کیمیکل مواد بھی برآمد ہوا، اور ریموٹ کنٹرول کے چار ریسیور، 25گز پراما کارڈز ، تقریبا پانچ کلو ایلومی نیئم پاوٴڈر، چھ بیٹریاں، اور تقریبا دو کلو دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا،جبکہ پولیس کے ابتدائی جائزے کے مطابق مکان کے صحن اور دروازے میں خون کے نشانات بھی پائے گئے۔مزید تحقیقات جاری ہیں،تاہم ابتدائی طور پر یہ بات سامنے آئی ہے کہ مکان میں کسی تخریبی کارروائی کی تیاری کی جارہی تھی۔
.......
/169